قواعد و ضوابط

مرشد فاؤنڈیشن ایک اوپن ویب فورم ہے جہاں پر آپ اوپن مائنڈڈ ہو کر تشریف لائیں جیسے کہ ہم عرض کر چکے ہیں کہ ہم کسی مخصوص نظریات یا عقائد کے پرچارک نہیں ہیں اس لئے ہر مذہب اور ہر مسلک سے وابستہ افراد یہاں تشریف لا سکتے ہیں اوپن ڈسکشن کیلئے ہم نے ایک باقاعدہ بلاگ ترتیب دیا ہے جس پر کسی بھی قسم کا سوال مہذب انداز سے کیا جا سکتا ہے ہم اُس سوال کا جواب دینے کے پابند ہیں سوال کی نوعیت پر کوئی پابندی نہیں کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ انسانی ذہن خدا کی بہترین صناعی ہے اور اس میں پنپنے والا کوئی بھی سوال بُرا یا لچر نہیں ہو سکتا پس سوال کرنے میں کوئی گناہ نہیں آپ سوال کریں ہم جواب دیں گے مرشد فاؤنڈیشن سے وابستہ ہمسفر صرف ایک ہی بنیادی اخلاقی اصول پر یقین رکھتے ہیں اور وہ ہے " تہذیب" آپ جو کوئی بھی ہیں اور جونسا بھی عقیدہ یا نظریہ رکھتے ہیں یہ آپ کا انفرادی معاملہ ہے لیکن آپ کا مہذب ہونا ایک اجتماعی مسئلہ ہے جس کیلئے فکرمند ہونا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے.

Designed and Developed by Solutionica