شریعت

شریعت کے لغوی معنی تو پنگھٹ کے ہیں مگر اسلامی اصطلاح میں شریعت ان قوانین کے مجموعے کو کہتے ہیں جو اللہ اور اس کے آخری رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اُمت کے سپرد کئے ہر وہ شخص جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کا رسول مانتا ہے اس پر شریعت نافذ ہو جاتی ہے اس کو ہم ایسے سمجھ لیتے ہیں کہ اگر کوئی شخص آرمی جائن کرتا ہے تو اُس پر آرمی کے تمام قوانین لاگو ہو جاتے ہیں اس کے برعکس اگر کوئی شخص آرمی جائن نہیں کرتا تو اس پر آرمی کے قوانین بھی لاگو نہیں ہوں گے شریعت ایک ہی ہے اور وہ ہے شریعتِ محمدی، جس کی تھیوری قرآن اور پریٹکل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات والا صفات ہے شریعت کے لحاظ سے اس وقت امتِ مسلمہ مختلف راستے اپنا چکی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ سب رستے اللہ تک جاتے ہیں ہمیں اسلام کے کسی بھی مسلک پر تنقید یا اعتراض کا کوئی حق نہیں سب کے پاس اپنے اپنے دلائل ہیں اور وہ اپنے اپنے اعمال پر مطمئن ہیں ہم ان کو کنفیوز نہیں کرنا چاہتے اس لئے ہم یہی سجسٹ کرتے ہیں کہ ہر مسلمان اپنے ہی مسلک کے مطابق شریعت پر عمل کرے ہم نے کوئی نیا مسلک نہیں بنانا جس کی طرف ہم لوگوں کو بلاتے پھریں اس لئے بہتر یہ ہے کہ ہر مسلمان شریعت کے ضمن میں اپنے ہی مسلک کی پیروی کرے.

Designed and Developed by Solutionica