ہمارے متعلق

 ہم روایت اور درایت سے جڑے صوفی منش وحدت الوجود کے پرچارک ہیں ہمارا مقصد نہ تو کوئی نیا فرقہ وضع کرنا اور نہ ہی کسی نئے مسلک کی بنیاد رکھنا ہے ، ہمارا پیغام علم ، محبت اور مراقبہ ہے ہم شیخِ اکبر محی الدین ابن عربی کی منطق، ابو حامد امام غزالی کے کلام اور سیدی جلال الدین رومی کی محبت سے گُندھے ہوئے ہیں ہم شیکسپیئر کی رومانیت، ہیگل کی عقلیت، نطشے کی حکمت اور البرٹ آئن سٹائن کی ذہانت سے مشک بُو ہیں ہم لاؤزے کی انکساری، مِیرا کے پریم اور کبیر کی معرفت سے معطر ہیں ہم بابا فرید الدین مسعود گنج شکر، بابا بلھے شاہ، شاہ حسین، سلطان باھو اور وارث شاہ کے سچے پیروکار ہیں ہمیں جہاں فقیہ العصر کی مسند کا درک ہے تو وہاں صوفی کی گدڑی سے شغف اور ایک سائنسدان کی لیبارٹری سے ربط ہے.

Designed and Developed by Solutionica